Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزشہریوں کو ہنی ٹریپ کرکے اغوا کرنے والا خطرناک ڈاکو آپریشن میں مارا گیا

شہریوں کو ہنی ٹریپ کرکے اغوا کرنے والا خطرناک ڈاکو آپریشن میں مارا گیا

رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کرکے خطرناک ڈاکو ہلاک کردیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ہلاک ڈاکو ہنی ٹریپ کرکے لوگوں کو اغوا کرتا تھا اور اس کا تعلق اندھڑگینگ سے تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان میں آپریشن سندھ سے ملحقہ بستی سعید عباسی کے موضع داعوالہ میں کیا گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت مختار عرف ودھایا شیخ نام سے ہوئی، اس سے قبضے سے کلاشنکوف اورسیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق مختار عرف ودھایا ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کیس کا مرکزی ملزم تھا،وہ ڈکیتی اورپولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔