Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانجج کا احترام ہے لیکن 8ماہ سے تمام ادارے اسموگ کے خاتمے کیلئے کام کر رہے، مریم اورنگزیب کا عدالتی ریمارکس پر افسوس کا اظہار

جج کا احترام ہے لیکن 8ماہ سے تمام ادارے اسموگ کے خاتمے کیلئے کام کر رہے، مریم اورنگزیب کا عدالتی ریمارکس پر افسوس کا اظہار

لاہور (سب نیوز)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسموگ کنٹرول میں ناکامی کے عدالتی ریمارکس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم موجودگی کا مطلب اسموگ کنٹرول میں ناکامی نہیں، جج کا احترام ہے لیکن 8 ماہ سے حکومت پنجاب کے ادارے اسموگ کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کل عدالت میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ بھی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے ہمراہ ہونگے، عدالت کو ریمارکس سے فیلڈ میں کام کرنے والے افسران اور عملے کا حوصلہ بڑھانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسموگ میں کمی، ماحول کی بہتری کیلئے پہلی جامع پالیسی دی ہے، وزیراعلی مریم نواز نے دس سال کا پالیسی وژن دیا ہے، پہلی حکومت ہے جس نے 10 ارب اسموگ اور 100 ارب ماحولیاتی بہتری کیلئے مختص کیے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پنجاب میں چھوٹی اوربڑی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس کا جدید ڈیجیٹل سسٹم شروع کیا ہے، کورٹ جہاں نشاندہی کریگی مزیدبہتری لائیں گے، کبھی نہیں کہا سب کچھ کر لیا ہے اسموگ کا مسئلہ سب نے مل کر حل کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔