Thursday, December 26, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد میں شیشہ سینٹرز کے خلاف کریک ڈائون، 39ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں شیشہ سینٹرز کے خلاف کریک ڈائون، 39ملزمان گرفتار

اسلام آ باد(آئی پی ایس )وفاقی پولیس کا شیشہ سینٹرز کے خلاف کریک ڈاقن جاری ہے، تھانہ شالیمار پولیس ٹیموں نے شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 39ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان سے بڑی مقدار میں حقہ، شیشہ فلیور اور غیر قانونی اسلحہ مع ایمونیشن برآمد ہوا ہے جن کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے مطابق اسلام آباد پولیس کا شیشہ سینٹرز اور قحبہ خانوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، اسلام آباد سے غیر قانونی سرگرمیوں کا قلع قمع کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔