اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے منعقدہ اجلاس میں آرٹیکل 191(اے)کے تحت مقدمات کی کلرکوڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئینی بینچز کے قیام کے حوالے سے پہلا اجلاس سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آئینی مقدمات بشمول بنیادی حقوق کے مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آئینی مقدمات کے حوالے سے موجودہ طریقہ کار اور مستقبل کا مجوزہ لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا۔
اجلاس میں91(اے)کے تحت مقدمات کی کلر کوڈنگ کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سینئر ریسرچ افسر مظہر علی خان کو آرٹیکل 199 کے تحت مقدمات کی اسکروٹنی کا کام سونپا گیا ہے۔آئینی مقدمات کی سماعت کے لیے تقرری، آئینی بینچز کی تشکیل اور روسٹر کا اجرا آئینی بینچز کے سربراہ اور 2 سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔آئینی بینچز کی کمیٹی کے ایک رکن بیرون ملک ہونے کے باعث دستیاب نہیں ہیں لہذا آئینی بینچز کمیٹی کے ارکان کی دستیابی پر آئندہ اجلاس بلایا جائے گا۔
آئینی بینچز کی تشکیل کیلئے اجلاس، آرٹیکل 191اے کے تحت مقدمات کی کلرکوڈنگ کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔