Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانآزاد کشمیرانتخابات، سردار تنویر الیاس کی مقبولیت میں اضافہ، مریم کی الزامات کی بوچھاڑ،تجزیہ کاروں نے مریم نواز کی سردار تنویر الیاس پر تنقید کو پی ٹی آئی کی مضبوطی کیلئے اہم قرار دیدیا

آزاد کشمیرانتخابات، سردار تنویر الیاس کی مقبولیت میں اضافہ، مریم کی الزامات کی بوچھاڑ،تجزیہ کاروں نے مریم نواز کی سردار تنویر الیاس پر تنقید کو پی ٹی آئی کی مضبوطی کیلئے اہم قرار دیدیا

اسلام آباد،ڈپٹی چیئرمین الیکشن کمیٹی تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی مقبولیت میں اضافہ، مریم نواز نے توپوں کا رخ تنویر الیاس کی طرف موڑ دیا، باغ میں جلسے کے بعد حویلی کے جلسے میں بھی تنویر الیاس پر الزامات کی بوچھاڑ، تجزیہ کاروں نے مریم نواز کی سردار تنویر الیاس پر تنقید کو تنویر الیاس کی پی ٹی آئی کی مضبوطی کیلئے اہم قرار دیدیا ہے
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کی آزاد کشمیر کی سیاست میں انٹری سے پاکستان تحریک انصاف نہ صرف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے بلکہ تنویر الیاس کی صورت میں تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں صاف شفاف وژن والا لیڈر مل گیا ہے جسکی وجہ سے وفاقی سیاسی جماعتوں کی قیادت نے بھی اپنی توپوں کا رخ تنویر الیاس کی طرف موڑ دیا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کی نائب صدر مریم نواز کی سردار تنویر الیاس پر تنقید سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تنویر الیاس پی ٹی آئی میں کوئی عہدہ نہ رکھنے کہ باوجود کتنے اہم ہیں۔ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تنویر الیاس کا گراف جس طرح آزاد کشمیر اور بالخصوص وسطی باغ میں بڑھ رہا ہے اس سے مخالف سیاسی جماعتوں کی قیادت انہیں اپنے راستے کی واحد رکاوٹ سمجھ رہی ہے، مخالف سیاسی جماعتوں کو یہ اندازہ ہو چکا ہے کہ اگر تنویر الیاس وزیر اعظم بن گیا تو وہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کر دے گا جس کے باعث دوسری جماعتوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔