اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اپنی سروسز اور اقدامات بارے اسلام آباد کے شہریوں کا فیڈبیک جاننے کے لیے سروے شروع کرنیکا فیصلہ کیاہے جس پر جلد عملدرآمد کیاجائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ وفاقی دارالحکومت کو مزیدخوبصورت، پرکشش بنانے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے شہریوں کے فیڈبیک اور قیمتی آرا کے مطابق ادارے میں اصلاحات اکرنے جارہی ہے۔اگلے تین ماہ کے دوران سی ڈی اے انتظامیہ عوامی خدمت کی فراہمی کومزید بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کے ایجنڈے پر بھر پور طریقے سے عمل کرے گی۔سی ڈی اے انتظامیہ پہلے ہی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ اسلام آباد کو سرسبزوشاداب بنانیکی مہم زوروں پر جاری ہے۔ اسلام آباد کے شہری سی ڈی اے کے مختلف اقدامات، سروسز اور پالیسیوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں یہ جاننے کے لیے سروے فارم سی ڈی اے کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکانٹس پر اپ لوڈ کیاجائے گا جسے شہری ڈان لوڈ کرکے اپنے فیڈبیک ،قیمتی آرا اور تجاویز دے سکیں گے۔ اس سروے سے سی ڈی اے سے عوام کی توقعات او ر آراکا اندازہ لگانے میں معاونت حاصل ہوگی۔مزیدبرآں سی ڈی اے انتظامیہ اگست 2021 سے سی ڈی اے ہیلپ لائن بھی شروع کرنے جارہی ہے اور اگست کے اختتام تک اسلام آباد اسنیپ اسلام آباد کا نقشہ اور حل ایپ سمیت دیگر ایپس لانچ کردی جائیں گی تاہم ،پہلے مرحلے میں یہ شہری سروے ہوگا۔ جو سڑکوں کی حالت ، پارکوں کی حالت ، صفائی ستھرائی سمیت دیگر عوامی خدمات کی حالت جیسے پہلوں پر عوامی رائے لے گی۔ سی ڈی اے سروے کی جانچ پڑتال کرنے اور عوام میں سی ڈی اے کی رسائی کے لئے رضاکاروں کو بھی ملازمت فراہم کرے گا۔ سی ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ شہریوں کی رائے کے بغیر مناسب منصوبہ بندی اور موثر اقدامات ممکن نہیں ہے۔
سی ڈی اے کا اپنی سروسز بارے فیڈبیک جاننے کیلئے سروے شروع کرنیکا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔