اسلام آباد (عباس قریشی) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ غزہ, فلسطین میں ٹینکوں اور صیہونی بندقوں کے سامنے سچ کا دفاع کرتے ہوئے 183 صحافی جام شہادت نوش کر چکے ہیں, ایران نے فلسطین کاذ کے لیے بہت بھاری قمیت چکائی ہیسینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ او آئی سی مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے اپنا کردار ادا کرے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ اور نیشنل پریس کلب میں فلسطین کاذ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ غزہ, فلسطین میں ٹینکوں اور صیہونی بندقوں کے سامنے سچ کا دفاع کرتے ہوئے 183 صحافی جام شہادت نوش کر چکے ہیں ان کی دلیری پر عاجزی و انکساری سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ایران فلسطین کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا, ایران نے فلسطین کاذ کے لیے بہت بھاری قمیت چکائی ہے ایران اور پاکستان دیرینہ دوست, ہمسایہ اور برادر ممالک ہیں مغرب کی ہمیشہ سے یہی کوشیش رہی ہے کہ ان دونوں کو منفی پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جاے, سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت امت مسلمہ کے لیے رول ماڈل ہے ایران نے ہمیشہ کشمیر و فلسطین اور تمام مظلوموں کے لیے آواز بلند کی اب وقت آ چکا ہے کہ او آئی سی مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
, ایرانی کلچرل قونصلر مجید مشکی کا کہنا تھا کک پاکستان میں مظلومین فلسطین کے حق میں احتجاج لائق تحسین رہا ہے غزہ میں ہزاروں مظلوم عوام, بزرگوں, بچوں اور خواتین کے علاوہ 900 ڈاکٹر اور 183 سے زائد صحافی شہید ہو چکے ہیں فلسطین کاذ کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا غزہ ہمارے دل اور دماغ کی آواز ہے جتنی تباہی غزہ میں ہوئی اس کے سامنیہیروشیما کچھ بھی نہیں ہے تقریب میں غزہ, بالخصوص فلسطین کے لیے آواز بلند کرنے والے صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خصوصی شیلڈزسینوازاگیا