اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ججز کے ناموں پر غور کیا گیا ہے، 25 نومبر کو اجلاس دوبارہ ہوگا۔ وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ 25 نومبرتک سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججزآئینی مقدمات سن سکتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل فلائٹ کے باعث کچھ دیرسے ا جلاس میں شامل ہوئے، ممبراختر حسین ،اہلیہ علیل ہونے کی وجہ سے شامل نہ ہوئے۔
چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیاہے جس دوران سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے قیام کیلئے ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے دوران سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے قیام کیلئے ججز کے ناموں پر غور کیا گیا لیکن اجلاس میں آئینی بینچ کیلئے کسی جج کی نامزدگی نہیں ہو سکی ہے جس کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر کو دوبارہ ہو گا ۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دو اراکین شرکت نہیں کر سکے ہیں ، سندھ میں آئینی بینچ کی تشکیل پر فیصلہ نہیں ہو سکا ۔
