تحریر۔۔ حمیرا ( مروہ صدیقی )
ہمیشہ یاد رکھیے گا کے سانپ کی رینگنے کی سپیڈ، بائٹ، سٹرائیک کرنے کی سپیڈ مختلف سانپوں کی نسلوں میں مختلف ہوتی ہے اس میں باڈی شیپ، وزن، علاقہ، لینتھ ہر چیز اپنا کردار ادا کرتی ہے۔تو آئیں جی سب سے پہلے آپکو بتاتی ہوں کے سانپوں میں رینگنے کی سپیڈ کس کی تیز ہے اور اسکو کیسے جانچا جاتا ہے..اصل میں سانپوں کے رینگنے کی سپیڈ کو ہمیشہ میل پر گھنٹہ (mp/h) یا کلو میٹر پر گھنٹہ(km/h) کے حساب سے جانچا جاتا ہے اور اس جانچ پڑتال کے مطابق بلیک مامبا جو کہ مغربی افریقہ کے ممالک جیسے ساوتھ افریقہ، زیمبیا ،ملاوی، موزمبیق، ایتھوپیا، سوڈان، کینیا، صومالیہ، تنزانیہ و یوگنڈا وغیرہ میں پایا جاتا ہے، اسکی رینگنے کی سپیڈ دنیا میں سب سانپوں سے زیادہ ہے جو کہ 19 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز ترین اور 16 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز ترین (minimum ) ریکارڈ کی گئی ہے.یا mph 10-12 میل پر گھنٹہ کہہ سکتے ہیں…یہاں آپکو بتاتی چلوں کے جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ دنیا کے تیز ترین ف±ٹ سپیڈ یا بھاگنے والے انسان ہیں جنہوں نے 2009 میں جرمنی کے شہر برلن میں منعقد 100 میٹرز کی ریس محض 9 سیکنڈز 58 مائکرو سیکنڈز میں فنشنگ لائن تک مکمل کی ہے اگر ہم انکی بھاگنے کی سپیڈ کو کلو میٹر پر گھنٹہ کی رفتار سے دیکھیں تو یہ 44.72 کلو میٹر پر گھنٹہ بنے گی اور اگر ہم یوسین بولٹ کی میل پر گھنٹہ کی رفتار کو دیکھیں تو یہ 27.8 میل پر گھنٹہ بنے گی۔ اب آپکو بتاتی ہوں کے سانپوں کی سٹرائک سپیڈ کو کیسے جانچا جاتا ہے تو ہمیشہ یاد رکھیے گا کہ سانپوں کی سٹرائک یا حملہ کرنے کی سپیڈ کو ہمیشہ میٹر پر سیکنڈ mps کے حساب سے جانچا جاتا ہے، یعنی کوئی سانپ کتنے میٹرز تک، کتنے سیکنڈز میں اٹیک کرسکتا ہے۔تو جو پرانی ریسرچز تھیں انکے مطابق ڈائمنڈ بیک ریٹل سنیک سب سے تیز ترین 2.95 میٹر پر سیکنڈ کی رفتار سے سٹرائک کرنے والا سانپ تھا یعنی آپ اندازہ لگائیں کے لگ بھگ 3 میٹرز تک صرف ایک سیکنڈ میں حملہ کرسکتا ہے اسکی مسلز پاور اور پھرتی کیا ہوگی،اسکے بعد کاٹن ماوتھ کا نمبر آتا تھا جو کہ 2.98 میٹر پر سیکنڈز mps کی رفتار سے حملہ کر سکتا ہے. اب ریسرچرز نے دوبارہ سے کچھ مزید ریسرچ کی ہیں جسکے مطابق ٹیکساس ریٹ سنیک 2.74 میٹرز پر سیکنڈ کی رفتار سے سٹرائک کر سکتا ہے. یعنی مندرجہ بالا دونوں سانپوں سے زیادہ سپیڈ سے یہ حملہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، آپ سب اندازہ کرسکتے ہیں ایک سیکنڈ میں آپ کیا ایکشن یا ری ایکٹ کر سکیں گے، ایک سیکنڈ میں ایک ہزار مائیکرو سیکنڈز ہوتے ہیں اور ایک انسان 210 سے 220 مائیکرو سیکنڈز میں آنکھ جھپکتا ہے. اور سانپوں کا شکار کو محسوس کرنے کا ٹائم 14 سے 150 مائیکرو سیکنڈز اور شکار کی طرف رسپانس ٹائم یا حملہ کیلئے ٹارگٹ سیٹ کرنے کا ٹائم 65 سے 90 مائیکرو سیکنڈز ہے،ہوسکتا ہے اگر مستقبل قریب میں سانپوں پر مزید تحقیقات ہوں تو یہ موجودہ گراف بھی بدل جائیں.
ایک ایکسٹرا بات بھی آپکی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بتاتی چلوں کے سانپوں کی سٹرائک سپیڈ (حملہ کرنے کی رفتار) کو جانچنے کیلئے اعلی معیار کے ہائی سپیڈ کیمرے استعمال ہوتے ہیں جنکی فریمز کی پر سیکنڈ تعداد اچھی خاصی ہو،Phanthom ، ایسا کیمرہ ہے جو 25000 فریم پر سیکنڈ نارمل اور ایک ملین فریم پر سیکنڈز پر بھی ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ انسانی آنکھ 35 سے60 فریم پر سیکنڈز کے حساب سے دیکھتی ہے۔جتنی زیادہ FPS کی تعداد بڑھتی جائے گی ہلتی جلتی چیزیں بالکل صیح سے ریکارڈ ہوں گی اور سلو موشن میں کلیر بھی نظر آئیں گی کیونکہ آنکھ یا لینز بہت سپیڈ سے فریم کیپچر کرے گا، یاد رکھیے گا ساکت چیزوں کیلئے FPS ریٹ کم رکھنا پڑتا ہے کیونکہ انہوں نے کونسا ہلنا ہے اپنی جگہ سے، جبکہ ہلتی جلتی، بھاگتی دوڑتی حرکت کرتی چیزوں کیلئے FPS(فریم پر سیکنڈ) ہائی رکھنا پڑتا ہے، یعنی اگر ایک ریسنگ کار کو کیمرے کی آنکھ میں پکڑنا ہو تو اسکی سپیڈ کے حساب سے کیمرے کے فریمز پر سیکنڈ کی سیٹنگ ہونی چاہیے تبھی کیمرہ اسکو ریکارڈ کر پائے گا اگر FPS کم ہوگا تو صرف دھندلی سے چیز ہی گزرتی نظر آئے گی ش±ممم کی آواز کیساتھ… جیسے اکثر مویز میں دیکھاتے ہیں کہ کسی کو چکر آرہا ہے یا چیز نظروں کے سامنے دھندلانے لگیں ہیں تو اسکو اسطرح ریکارڈ کیا جاتا ہے، یعنی FPS ریٹ کم کر دیا جاتا ہے تو ہلتی جھلتی چیزیں دھندلانا شروع ہو جاتیں ہیں.اسی طرح ڈریگن فلائی کی آنکھ 200 فریم پر سیکنڈ سے دیکھ سکتی ہے اگر آپ اسکو مارنے کیلئے ہاتھ بڑھائیں تو اسے آپکا ہاتھ اپنی طرف آتا فل سلو موشن میں نظر آئے گا کیونکہ وہ آپکے ہاتھ اٹھنے سے پہلے ہی اسکی موشنز کو فل سپیڈ فریمز میں دیکھ لے گا،اسی طرح سانپوں کی تیز ترین سٹرائکس کو جانچنے کیلئے بھی ہائی فریم سپیڈ کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں اور پھر فریم پر سیکنڈز کے حساب سے فریمز کر دیکھ لیا جاتا ہے کہ کتنے سیکنڈز میں سنیک نے سٹرائک کی ہے،امید کرتی ہوں آپ لوگوں کو یہ آرٹیکل پسند آئے گا. کوشش کریں کے خود بھی سیکھیں اور دوسرے دوست احباب کو بھی گروپ جوائن کروائیں تاکہ سب کے علم میں اضافہ ہو. علم بانٹنے سے کبھی کم نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ بڑھتا ہی ہے..مجھے خوشی ہوتی ہے کہ الحمدللہ بہت سے لوگ بہت کچھ سیکھ چکے ہیں اور مزید لوگ سیکھ رہے ہیں….
سانپوں کے رینگنے اور انکے حملہ کرنے کی سپیڈ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
