Tuesday, February 24, 2026
ہومپاکستانوادی نیلم ‘آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق

وادی نیلم ‘آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق

نیلم ،وادی نیلم آٹھ مقام کے نواحی گاوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نیلم کے انچارج اختر ایوب نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کلو زوجہ سراج دین، نعیم ولد سراج دین، نورین دختر سراج دین کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی افراد کی شناخت سراج دین اور روبینہ زخمی کے نام سے ہوئی ہے۔اخترایوب کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقع پیرکی صبح تین بجے کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری ڈی ایچ کیو اسپتال آٹھ مقام منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔