اسلام آباد،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے روزگار کی فراہمی کا دائرہ کار ملک بھر میں وسیع ہونے لگا ،حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے مالی اور تکنیکی معاونت کا سلسلہ تیز،دیگر صوبوں کی طرح کشمیری نوجوانوں کی بھی روزگار کی فراہمی کیلئے بھرپور حوصلہ افزائی ، نوجوانوں کو ہائی ٹیک اور جدید کورسز میں ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا مرحلہ جاری، بے روزگار نوجوان اسکل اسکالرشپ کے ذریعے کیسے ہزاروں روپے ماہانہ کمانے لگے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے کشمیری نوجوان شکیل احمد کی کہانی ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرپور کا رہائشی شکیل احمد ٹیکنیکل تربیت حاصل کر کے برسر روزگار ہو گیا۔شکیل احمد نے ویب ڈویلپمنٹ اور گرافک ڈیزائننگ کی تربیت کیلئے حکومتی تعاون حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ ایف ایس سی تعلیم ہونے کے باوجود بے روزگار رہنے کا دکھ تھا، بغیر کسی فیس یا معاوضے کے نیوٹیک سے گرافک ڈیزائننگ کا کورس مکمل کیا، اب آن لائین ویب سائٹس کے ذریعے ماہانہ 60 ہزار روپے تک کما رہا ہوں، سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار کی شکیل احمد کو اسکل اسکالر شپ حاصل کرنے پر مبارکباد، انہوں نے کہا کہ خوشی ہے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلستان اور کشمیری نوجوان بھی مستفید ہو رہے ہیں، حکومت تمام نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام بیروزگار نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ہے، نوجوانوں سے درخواست ہے کہ اپنے بہتر مستقبل کیلئے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔
کامیاب جوان پروگرام ، روزگار کی فراہمی کا دائرہ وسیع ہونے لگا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
