Thursday, November 21, 2024
ہومٹاپ سٹوریایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر نئےحملے کی تیاری کا حکم دیدیا

ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر نئےحملے کی تیاری کا حکم دیدیا

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر حکام کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاریوں کا پتا لگایا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں ایرانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تہران کا ردعمل اس وقت تک نہیں آئے گا جب تک 5نومبر کو ہونے والے انتخابات نہ ہوجائیں، حالانکہ دیگر خبر رساں اداروں نے ایران کا ردعمل ووٹنگ سے پہلے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا، دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔
نئے اسرائیلی فوجیوں سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا آج ہم ایران میں کسی بھی جگہ ضرورت پڑنے پر پہنچ سکتے ہیں۔ ہمارا ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔