Thursday, November 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟وجہ سامنے آ گئی

اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟وجہ سامنے آ گئی

کراچی(سب نیوز ) سابق اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ہاظم بنگوار نے سندھ ہائیکورٹ اورکمشنرکے حکم پر 3 سرکاری افسران کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہاظم بنگوار نے کمشنرکراچی کمپانڈ میں رہائش پزیر ڈپٹی سیکرٹریز زاہد جمیکا اور فاطمہ احمدکو عدالتی حکم پرنوٹس جاری کیا، یہ افسران کمشنر آفس کا حصہ نہیں اور رہائش گاہ کمشنرآفس کے افسران کے لیے مخصوص ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمشنرکراچی کی ہدایت پر عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ دوسری جانب ہاظم بنگوارکو اسسٹنٹ کمشنرکے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے ایس اینڈ جی ایڈی رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔