اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر معطل کر دیا۔
ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔
عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک سماعت ملتوی کر دی۔وکیل قیصر امام نے کہا کہ درخواست گزاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔عدالتی ہدایت پر وکیل قیصر امام نے ریمانڈ آرڈر پڑھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر معطل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔