Wednesday, October 30, 2024
ہومکھیلرابن اتھپا ہانگ کانگ سکسز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے پرجوش

رابن اتھپا ہانگ کانگ سکسز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے پرجوش

ہانگ کانگ : رابن اتھپا ہانگ کانگ سکسز 2024 میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کو تیار ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ٹورنامنٹ کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کا کپتان بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہانگ کانگ سکسز 2024 کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں اور بھارتی ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران زبردست کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔بھارتی اسکواڈ میں کیدار جادیو، منوج تیواری، اسٹورٹ بنی، شریوتس گوسوامی، بھرت چپلی اور شہباز ندیم شامل ہیں۔ چپلی اور گوسوامی نے بھی کھیل میں شرکت پر خوشی ظاہر کی ہے۔چپلی نے کہا کہ ہانگ کانگ سکسز 2024 میں بھارت کی نمائندگی کرنا ایک بہت اچھا احساس ہے جو کچھ دلچسپ مقابلوں اور تفریحی کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ جبکہ گوسوامی کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ سکسز کھیل کا ایک ممتاز فارمیٹ جس کا وہ بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے تمام کرکٹ شائقین تیار ہوجائیں کیونکہ ہانگ کانگ سکسز 7 برس بعد واپس آیا ہے ۔ٹورنامنٹ مقابلہ یکم نومبر سے 3 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔