Tuesday, December 3, 2024
ہومکامرسچینی خاتون اول پھنگ لی یوان کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات

چینی خاتون اول پھنگ لی یوان کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات

دونوں فریق برفانی کھیلوں کے شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط کریں گے، پھنگ لی یوان
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے ساتھ بیجنگ میں ایک چائے کی نشست پر ملاقات کی ، جو چین کے سرکاری دورے پر فن لینڈ کے صدر سٹب کے ہمراہ موجود ہیں۔

بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق پھنگ لی یوان نے کہا کہ اگلے سال چین اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ دونوں فریق آرٹ اور برفانی کھیلوں کے شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط کریں گے اور فریقین کے درمیان دوستی کو مسلسل فروغ دیں گے۔ پھنگ لی یوان نے سوزانا کی فعال فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ چین اور فن لینڈ مفید تجربات شیئر کر سکتے ہیں۔ سوزانا نے دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پھنگ لی یوان کی دیرینہ وابستگی کی تعریف کی اور فن لینڈ اور چین کے درمیان ثقافت اور دیگر شعبوں میں دوستانہ تبادلوں کو مزید فروغ دینے اور فریقین کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔