اسلام آباد(کاشف رفیق) منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ کی جانب سے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا گیا ۔
بل کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد کسی سرکاری ملازم یا آفیسرز کو دوبارہ نوکری نہیں دی جائے گی اور نا ہی ریٹائرمنٹ کے بعد توسیع کی جائے گی ۔
ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ نے مزید کہا کہ اس عمل کو روک کر عوام کا پیسہ بھی بچایا جائے گا جبکہ پروموشن لینے والوں کا راستہ بھی کھل جائے گا ،رکن قومی اسمبلی کے بل کو قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔

