Monday, February 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

کراچی(آئی پی ایس )سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔ایم ڈی کیٹ میں97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہیکہ طلبا یکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔نوٹس کے مطابق عملی طور پر کسی بھی طالب علم کے لیے اتنے زیادہ نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں۔ شبہات ہیں کہ طلبا پرچہ لیک ہونے میں ملوث اور حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبرکرائم کا کہنا ہیکہ منصفانہ عمل کے لیے طلبا کا بیان ریکارڈ کیا جائیگا۔ سائبرکرائم حکام کے مطابق دفتر میں طلبا کا فرضی امتحان بھی لیا جاسکتا ہے۔ریکارڈ پر دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔ حکام کے مطابق طلب کیے گئے طلبا کا تعلق مختلف اعلی ثانوی تعلیمی بورڈز سے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔