Sunday, June 1, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزبشری کی رہائی اور گنڈاپور کا غائب ہو کر پھر آنا خان کی مرضی سے معافی تلافی کی علامت ہے، خواجہ آصف

بشری کی رہائی اور گنڈاپور کا غائب ہو کر پھر آنا خان کی مرضی سے معافی تلافی کی علامت ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بشری بی بی کی رہائی اور گنڈاپور کا غائب ہو کر پھر نمودار ہونا، یہ دونوں عوامل نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتے ہیں اور یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں انہوں ںے کہا ہے کہ بیگم صاحبہ کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، اسی طرح گنڈاپور کی چالیں ہیں کہ پہلے بھڑکیاں مارنا، دھمکیاں دینا پھر جلسے جلوسوں سے غائب ہونا پھر نمودار ہونا، آنیاں جانیاں۔

انہوں نے لکھا کہ اب پنجاب کو خیرباد کہہ کے بیگم صاحبہ کا پشاور وزیراعلی ہاس کی انیکسی میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیتیں کسی نورا کشتی کی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں اور یہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا یہ سب مل کر اپنے کارکنوں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔