اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمدعلی رندھاواکی ہدایت پر سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کا انوائرمنٹ عملہ کے ہمراہ کری کے علاقے میں چھاپہ، لاکھوں روپے کی کا ٹی گئی 1500 من لکڑی پکڑ لی گی۔
ملزمان کے خلاف چلان بنا کر عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ جمع کرا دیے گے۔ ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے گئے ۔
چیئرمین سی ڈی اے نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ انکروچمنٹ اور انوائرمنٹ کی خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی،ماحول دشمن عناصر کے خلاف آنکھیں بند کر دینا اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہو گی۔
سی ڈی اے انوائرمنٹ عملے کا چھاپہ، لاکھوں روپے کی کاٹی گئی لکڑی پکڑ لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔