Monday, February 16, 2026
ہومپاکستانپاکستان اور ترکیہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کر رہے ہیں،اسحاق ڈار

پاکستان اور ترکیہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کر رہے ہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد (عباس قریشی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ناانصافی اور بربریت کر رہا ہے ،پاکستان اور ترکیہ غزہ اور بیروت میں اسرائیلی دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں مشکل وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ۔نائب وزیراعظم ترکیہ کے 101ویں یوم جمہوریہ اور قومی دن پر منعقدہ عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔

عشائیے کا انتظام ترکیہ سفارت خانے کی جانب سے کیا گیا جس میں متعدد سیاسی،سماجی و سفارتی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے قومی ترانے بجاے گئے جبکہ ترکیہ صدر رچپ طیپ اردوان کا خصوصی ویڈیو پیغام چلایا گیا عشائیہ سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ میں حال ہی میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ پر ترکیہ قیادت کو تعزیت پیش کی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ عوام مضبوط بندھن سے بندھے ہیں مشکل وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی،تباہ کن سیلابوں اور کورونا میں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالمی فورمز پر آواز بلند کی پاکستان اور ترکیہ بیروت اور غزہ کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اسرائیل غزہ میں ناانصافی اور بربریت کر رہا ہے ،پاکستان اور ترکیہ غزہ اور بیروت کیں اسرائیلی دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں دونوں ممالک نے اسلامو فوبیا پر او آئی سی کے خصوصی نمایندہ کی تقرری میں کردار ادا کیا ،دونوں اقوم مل کر درپیش چلینجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ایک روشن صبح کی طرف پیش قدمی کر سکتے ہیں

حال ہی میں پاکستان آنے والے نئے ترکیہ سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروگلو نے اپنے خطاب میں پاکستان اور ترکیہ کو دو جاں یک قالب قرار دیا ۔عرفان نیزیروگلو نے کہا کہ دونوں قوموں میں بہت سے مشترکات ہیں ہمارا بھائی چارہ دن بدن مضبوط ہو رہا ہے اورہمیشہ جاری رہے گا ترکیہ سفیر نے واضح کیاکہ جہاں عالمی طاقتیں عالمی قوانین کا احترام نہیں کر رہیں ترکیہ اور پاکستان امن و سلامتی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گی ترکیہ سفیر نے خصوصی طور پر ترکیہ پاکستان دوستی زندہ باد کا نعرہ لگوایا اس موقع پر مہمانوں نے کیک بھی کاٹا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔