Sunday, June 1, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا پارٹی پالیسی سے منحرف ارکان کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پارٹی پالیسی سے منحرف ارکان کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عمر ایوب کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خصوصی شرکت کی، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی اور پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کر دی۔

اس کے علاوہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں ملک بھر میں جلسوں کی شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دی گئی۔اس میں کہا گیا کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس، 26ویں ترمیم اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قائم سیاسی مقدمات کی پیروی کے لیے قانونی حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔

اس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عمران خان کی قید کے خلاف بھرپور اور مثر احتجاج جاری رہے گا، اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ ہم ہر جگہ جلسے کریں گے اورفرنٹ فٹ پر کھیلیں گے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بشری بی بی کو زبردستی پشاور لے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کا اپنا تھا۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ کو 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ دیکھنا چاہیے، 26ویں آئینی ترمیم میں فاش غلطیاں ہیں، انہیں دور کرنے کے لیے اگر 27ویں آئینی ترمیم لائی جارہی ہے تو ہم دیکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، وہ ڈٹے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔