Friday, January 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزصدر مملکت سے سپیکر روسی فیڈرل کونسل کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقات

صدر مملکت سے سپیکر روسی فیڈرل کونسل کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے روس کی فیڈرل کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور روس نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں تجارت، کاروبار، سرمایہ کاری، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات باہمی احترام، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں،

صدر مملکت نے عوام کے مابین روابط، سکالرشپ پروگراموں کے ذریعے ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے بے پناہ امکانات ہیں، صدر مملکت نے پاکستان میں روس کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے عشق آباد کے دورے کے دوران صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ اپنی حالیہ خوشگوار بات چیت کا بھی ذکر کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔