Thursday, March 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزایف بی آر نے خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 فیصد ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی

ایف بی آر نے خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 فیصد ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی

اسلام آباد(سب نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 فیصد ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی۔خیال رہیکہ خیبرپختونخوا میں 23 اگست 2024 سے انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ٹیکس عائدکیا گیا تھا۔ یہ ٹیکس ائیر، روڈ اور ریل کے ذریعے کنسائنمنٹس کی برآمدات پر لگایا گیا تھا۔

ایف بی آر نے اعتراض کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی طرف سے ٹیکس لگانے سے برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں۔ایف بی آر کے مطابق خیرپختونخوا کے مختلف بارڈر پوائنٹس سے افغانستان کو برآمدات ہوتی ہیں۔ برآمدات پر ڈیوٹیز یا ٹیکس لگانے سے ایکسپورٹس پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔ اس سے پاکستان کے لیے فارن ایکسچینج کی ترسیل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہیکہ درآمدات یا برآمدات پر ٹیکس لگانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔ ایف بی آر نے اس متعلق وزارت قانون سے بھی رائے لینے کی سفارش کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔