Friday, January 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہبازشریف کل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے،اہم ترین ملاقاتیں شیڈول ہیں،دفتر خارجہ

وزیراعظم شہبازشریف کل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے،اہم ترین ملاقاتیں شیڈول ہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وہ 2 روزہ دورے پر ریاض پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔ شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف قطر میں پاکستانی نمائش کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف کو دورہ قطر کی دعوت امیر قطر نے دی۔وزیراعظم شہبازشریف نومبر میں آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم 11 اور 12 نومبر کو عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، موسمیات پر عالمی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف اسموگ یا سیلاب جیسے مسائل پر عالمی توجہ دلائیں گے، کاپ 29 میں عالمی رہنما اور مالیاتی اداروں کے سربرہان شریک ہوں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدرالیام علیوف سے ملاقات ہوگی، اس کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی شہباز شریف کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔