Tuesday, July 1, 2025
ہومتازہ ترینچارسدہ: آتش بازی کا سامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

چارسدہ: آتش بازی کا سامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

چارسدہ(آئی پی ایس)
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو 1122 چارسدہ کے مطابق، غریب آباد کے علاقے میں واقع فیکٹری میں دھماکا آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔