Friday, January 3, 2025
ہومکامرسمذاکرات کے مختلف چینلز  چین-یورپی یونین مشاورتی عمل میں مداخلت کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

مذاکرات کے مختلف چینلز  چین-یورپی یونین مشاورتی عمل میں مداخلت کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے یورپی یونین کے چینی کمپنیوں کے ساتھ  الیکٹرک گاڑیوں  کی  قیمتوں کے وعدوں پر گفت و شنید کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین کے وزیرتجارت  وانگ وین تاؤ اور یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو  وائس چیئرمین ڈومبرووسکس کے درمیان  پچیس  اکتوبر کو ویڈیو میٹنگ کے دوران چین نے واضح کیا ہے کہ چائنا چیمبر آف کامرس برائے مشینری اور الیکٹرانکس کو مختلف قسم کے چینی کاروباری اداروں کی طرف سے مکمل طور پر اختیار دیا گیا ہے کہ  وہ قیمتوں کے تعین کا پلان تجویز کرے جو اس صنعت کی مجموعی پوزیشن کی نمائندگی کرتا ہے،

اس بنیاد پر  چین اور یورپی یونین نے مشاورت کے متعدد دور منعقد کیے ہیں۔ اس دوران سخت کوششیں ہوئی  ہیں اور کچھ پیش رفت بھی حاصل کی گئی  ہے۔ اگر یورپی یونین چین کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہوئے، کچھ کمپنیوں کے ساتھ الگ الگ قیمتوں کےتعین کے مذاکرات کرتا ہے، تو یہ باہمی اعتماد کو متزلزل کرے گا،

مذاکرات کے مجموعی عمل میں مداخلت کرے گا، اور قیمت کے تعین کے معاہدے کے نفاذ اور نگرانی میں مزید انتظامی اخراجات کا اضافہ کرے گا۔
اس وقت دونوں فریقوں نے مشاورت کا اگلا مرحلہ شروع کر دیا ہے چین کو امید ہے کہ دونوں فریق موجودہ فریم ورک کے مطابق سابقہ مشاورت کی بنیاد پر پیش رفت کو تیز کریں گے اور جلد از جلد اہم کامیابیاں حاصل کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔