Tuesday, February 24, 2026
ہومپاکستانافغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی کوشش، وزیر اعظم کا ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی کوشش، وزیر اعظم کا ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد،شہر اقتدار میں میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی کہ اغواکاروں کوپکڑنے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں اور 48گھنٹوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار اور حقائق سامنے لائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ،نامعلوم افراد ستائیس سالہ سیلسلہ خیل کو ہاتھ پاوں باندھ کر گاڑی میں لے گئے ،لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، واقعہ جمعہ کے روز رانا مارکیٹ تھانہ کوہسار کے علاقے میں پیش آیا،نامعلوم افراد کی جانب سے پچاس روپے کے نوٹ پر افغان سفیر نجیب اللہ کے کمونسٹ ہونے سے متعلق تحریربھی درج تھی۔اطلاع پر لڑکی کو ایف نائن پارک کے گیٹ نمبر تین کے قریب سے حکمت نامی شخص سرکاری گاڑی میں لے کر گیا، پمز ہسپتال سے لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا گیا۔واقعے کے بعد افغان وزارت خارجہ نے بیان میں پاکستان سے سفارتی عملے کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ کو اغوا کاروں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی ہے ۔پاکستان میں تعینات افغان سفیر کے بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہوزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لے کر وزیر داخلہ شیخ رشید کو اغوا کاروں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا معاملہ اولین ترجیح پر رکھا جائے،تمام ادارے تحقیقات میں وفاقی پولیس سے تعاون کریں۔دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا معاملہ سنجیدہ ہے، واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہاہے، اغوا میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز افغان سفارت خانے نے اطلاع دی کہ افغان سفیر کی بیٹی پر کار میں سوار ہوتے وقت حملہ کیا گیا، واقعے کی اطلاع پر اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، وزارت خارجہ اور سیکیورٹی حکام اس معاملے میں مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں،واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔