اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ میں نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع ہوگیا، جس میں اہم انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔
سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس جاری ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی فل کورٹ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ تمام ججز اجلاس میں شریک ہیں جبکہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیر غور آئیں گے۔
