Wednesday, February 18, 2026
ہوماسلام آبادایف بی آر نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر اسلام آباد میں دو ریسٹورنٹس سیل کر دیئے

ایف بی آر نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر اسلام آباد میں دو ریسٹورنٹس سیل کر دیئے

اسلام آباد (سب نیوز)ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر دو ر یسٹورنٹس سیل کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ٹیئرون ریٹیلرز ، ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پوائنٹ آف سیل انوائسنگ سسٹم کے ذریعے شامل کرنے کی مہم کا آغاز،پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد اسلام آباد میں دو ریسٹورنٹس کوسیل کر کے ہر ایک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایف بی آر پچیس اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی سکیم شروع کرچکا ہے، پہلے مرحلہ میں یہ سکیم اسلام آباد میں ٹیئر 1کے ریسٹورنٹس اور اس کے ٹییر ون ریٹیلرز کے لئے متعارف کرائی گئی ہے،پی او ایس پرائز سکیم کو اگلے ماہ سے پورے ملک تک توسیع دی جائے گی،سکیم کے تحت ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع کرنے والے شہری/ صارفین کو نقد انعامات دیئے جائیں گے،ایف بی آر جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد ایف بی آرجیتنے والے صارفین کے بینک اکاونٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کریگا۔

ایف بی آرکے مطابق جن ٹیئر 1ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کے خلاف رپورٹ کی جائے گی ،انہیں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کر دیا جائے گا،یہ اہم اقدام جعلی رسیدوں کے رجحان کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ واجب الادا ٹیکس قومی خزانہ میں جمع ہو سکیں، ایف بی آر ٹیکس قوانین کے موثرنفاذ کے ذریعے ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔