Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانجدوجہد آزادی کشمیر کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ

جدوجہد آزادی کشمیر کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ

اسلام آباد: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947جموں کشمیر اور انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جموں وکشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کو آج 77 سال مکمل ہو گئے ہیں،ب ھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ جمانے کیلئے سرینگر میں افواج اتاری،

خالد مسعود سندھو نے کہا کہ بھارت کے تمام ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باجود کشمیری اپنے حق خودارادیت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، پاکستانی قوم بھی اس جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،
انہوں نے کہا کہ بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے،حق خودارادیت کی تحریک بندوق کے زور پردبایا نہیں جا سکتا، جدوجہد آزادی کشمیر کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،
صدرمرکزی مسلم لیگ نے کہا ہے
پابند سلاسل حریت رہنماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔