Wednesday, February 25, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے، کیرئیر ٹیسٹنگ سروس کو معاہدے کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری، چیئرمین عامر علی احمد نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی

سی ڈی اے، کیرئیر ٹیسٹنگ سروس کو معاہدے کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری، چیئرمین عامر علی احمد نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے( سی ڈی اے ) کی طرف سے کیرئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان (سی ٹی ایس پی ) کو معاہدے کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا، سی ٹی ایس پی کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امیدوان کی لسٹ سی ڈی اے کو دینے سے قبل ہی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ،معاہدے کی خلاف ورزی پر ٹیسٹنگ ایجنسی سے سات روز میں جواب طلب کر لیا گیا جبکہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے بھی معاملے کا نوٹس لے کر ڈائریکٹر سیکیورٹی کوٹیسٹنگ ایجنسی کے خلاف الزامات کی تحقیقات کر کے تین روز میں فیکٹ اینڈ فائنڈئنگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اور کیرئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان میں رواں سال 18مارچ کوسکرینگ ٹیسٹ کیلئے معاہدہ طے پایا تھا ،تاہم متعلقہ ٹیسٹنگ ایجنسی کی طرف سے معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ،معاہدے کی رو سے ٹیسٹنگ ایجنسی کی طرف سے ٹیسٹ کے نتائج سی ڈی اے کے حوالے کرنے کے بعد اسی دن اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جانے تھے تاہم سی ٹی ایس پی نے اس سے قبل ہی چند امیدوان کی لسٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ۔معاملے پر سی ڈی اے کی طرف سے کیرئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ا س حوالے سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے ، ٹیسٹنگ ایجنسی سے سات روز میں جواب طلب کیا گیا ہے ، بصورت دیگر معاہدے کینسل کیا جا سکتا ہے ۔علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے بھی معاملے کا نوٹس لے کر ڈائریکٹر سیکیورٹی کوٹیسٹنگ ایجنسی کے خلاف الزامات کی تحقیقات کر کے تین روز میں فیکٹ اینڈ فائنڈئنگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
1 1 3
2 1 3

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔