Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانکہا تھا خان صاحب کی بہنوں کی رہائی کیلئے کوشش کرونگا ،آج ضمانت ہوگئی، فیصل واوڈا

کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کی رہائی کیلئے کوشش کرونگا ،آج ضمانت ہوگئی، فیصل واوڈا

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کی رہائی کے لیے کوشش کروں گا اور آج الحمداللہ ان کی ضمانت ہوچکی ہے۔

ایکس (ٹویٹر)پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ گزشتہ رات میں نے کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کی رہائی کے لیے کوشش کروں گا اور آج الحمداللہ ان کی ضمانت ہو چکی ہے، بکاو اور بھگوڑی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جب اپنے لیڈر خان کی بہنوں کو جیل میں ایک دفعہ بھی پوچھنے تک نہیں گئی تو قوم کو ان کی اصلیت سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا گیم ہورہا ہے؟۔انہوں ںے کہا کہ میں قوم کو سچ بتاتا رہوں گا اور یہ لیڈر شپ آپ سے چھپاتی رہے گی میرا یہ دعوی اور وعدہ بھی پورا ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔