Sunday, June 1, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد مظاہرہ، امریکی سفارتخانے تک جانے کی کوشش، سینیٹر مشتاق سمیت 20 گرفتار

اسلام آباد مظاہرہ، امریکی سفارتخانے تک جانے کی کوشش، سینیٹر مشتاق سمیت 20 گرفتار

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے آبپارہ چوک پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کی قیادت میں فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکا کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا۔ اس دورن پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ پولیس نے سینیٹر مشتاق سمیت 20 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آبپارہ چوک پرسینیٹرمشتاق کی قیادت میں مسلم طلبا محاذ کا مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری آبپارہ مارکیٹ روڈ کے دونوں اطراف تعینات کردی گئی ۔

جامع مسجد شہدا سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کے لیے نکلنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو منتشر کردیا گیا۔ علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے آبپارہ مارکیٹ بند کروائی جارہی ہے۔
مارکیٹ بند کرانے پر تاجروں نے مزاحمت کی اور اس دوران پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ کارکنان منتشر ہونے کے بعد مارکیٹ میں ٹولیوں کی صورت میں موجود ہیں۔قیدیوں کی وین اور بکتر بند گاڑی آبپارہ پہنچا دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔