اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ ان کے اعزاز میں دیا جانے والا الوداعی فل کورٹ ریفرنس شروع ہوچکا ہے جس میں سپریم کورٹ کے 16 ججز شریک ہیں جبکہ 5 ایسے ججز ہیں جو ان کے الوداعی ریفرنس میں شریک نہیں۔
فل کورٹ ریفرنس میں جو 16 ججز شریک ہیں، ان میں 2 ایڈہاک اور 2 شرعی عدالت کے ججز بھی شامل ہیں۔ جن ججز نے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہیں کی ان میں جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد ملک شامل ہیں جبکہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک موجود ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہورہا ہے، فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی، ان کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کے علاوہ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بھی شریک ہیں۔ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے دیگر ججز کے علاوہ وکلا، عدالتی عملہ اور صحافی بھی شریک ہیں۔ فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی خطاب کریں گے، فل کورٹ ریفرنس کی کاررو ئی براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ، الوداعی ریفرنس میں 16 ججز کی شرکت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
