Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانچیف جسٹس کے تقرر کیلئے کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا ،شوکت یوسفزئی

چیف جسٹس کے تقرر کیلئے کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا ،شوکت یوسفزئی

پشاور(آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے تقررکیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران شوکت یوسفزئی نے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے قائم کمیٹی سے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ میں پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا جب کہ ان کی جانب سے قیادت کو جسٹس یحیی آفریدی کی مخالفت نہ کرنیکی تلقین بھی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو پارلیمانی کمیٹی کیاجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی، شرکت نہیں کرنی تھی تو وفاقی حکومت سے آئینی ترمیم پربات چیت کیوں کی؟ جسٹس یحیی آفریدی کا صاف ستھرا کردار رہا ہے، ان کی مخالفت کرکے ہم اپنے لیے مشکلات پیدا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔