Tuesday, February 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزآیندہ برس سے چین اقوام متحدہ کے بجٹ کا 20 فیصد فراہم کرے گا :محمد یحیی،ریذیڈینٹ کوارڈنیٹر یو این پاکستان کی پریس بریفنگ

آیندہ برس سے چین اقوام متحدہ کے بجٹ کا 20 فیصد فراہم کرے گا :محمد یحیی،ریذیڈینٹ کوارڈنیٹر یو این پاکستان کی پریس بریفنگ

اسلام آباد(محمد انور عباس) اقوام متحدہ پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قیام کی 79 برس بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے, 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستانی حکومت کو تعمیر نو و بحالی کے لیے بہت کم امداد ملی اس ضمن میں ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک کو بڑھ کر مدد کرنا چاہیے تھی, فی الوقت امریکہ اقوام متحدہ کے عالمی بجٹ کا 22 فیصد فراہم کر رہا ہے۔

آیندہ برس سے چین 20 فیصد فراہم کرے گا جس سے بڑی تبدیلیاں آئیں گی اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ پاکستان کے ریزیڈنٹ کوارڈنیٹر محمد یحیی نے بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قیام کی 79 برس بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اقوام متحدہ امن دستوں میں بھی پاکستان کا بڑا امن دستہ ہے جو صومالیہ, برونڈی, سوڈان. کانگو اور وسطی افریقی جمہوریہ میں خدمات انجام دے رہا ہے پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب مین اقوام متحدہ پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستانی حکومت کو تعمیر نو و بحالی کے لیے بہت کم امداد ملی اس ضمن میں ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک کو بڑھ کر مدد کرنا چاہیے تھی پاکستان میں دریاے سندھ بیسن کے تحفظ اور درپیش مسائل کے حل کی کوشیش کر رہے ہیں- محمد یحیی کا کہنا تھا کہ ابھی تک غزہ میں اقوام متحدہ کے 220 سٹاف ممبر شہید ہو چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔