Friday, January 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزبیروت حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہید؛ اسرائیلی فوج کا دعویٰ

بیروت حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہید؛ اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین ایک فضائی حملے میں مارے گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین 3 ہفتے قبل لبنان پر ایک حملے میں مارے گئے تھے۔
ہاشم صفی الدین حسن نصر اللہ کے کزن، حزب اللہ کے ایک فیصلہ ساز کمانڈر ، پُر اثر شخصیت کے مالک اور ممکنہ جانشین تھے۔
اسرائیلی فوج چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا کہ ہم نصر اللہ، اس کے جانشین اور حزب اللہ کے بیشتر اعلیٰ عہدیداروں تک پہنچ چکے ہیں۔ ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ کسی ایسے شخص تک کیسے پہنچنا ہے جو اسرائیل کی ریاست کے شہریوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہو۔
اسرائیلی فوج چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ کی غیرموجودگی میں صفی الدین نے حزب اللہ کے عارضی سربراہ کی حیثیت سے عسکری کارروائیوں کی قیادت کی۔
اسرائیلی فوج نے ہاشم صفی الدین کی موت کی تصدیق کے بعد اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والوں پر حملے جاری رکھنے کے اپنے جارحانہ عزائم کا اظہار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔