Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزجناح ہاؤس حملہ کیس؛ پی ٹی آئی کے 39 کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ پی ٹی آئی کے 39 کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 39 کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 16 نومبر تک توسیع کر دی۔
پی ٹی آئی کارکنان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرلیے۔
پی ٹی آئی کارکنان شہروز خان، نجیب اللہ ،اویس یونس ،حیات اللہ، شاہ خالد،ابرار زاہد،زیشان افضل ،شایان سعید ، عتیق الزمان ، عثمان سلیم،فیصل۔افتخار اور عبد القیوم سمیت 39 ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ پر درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔