اسلام آباد(آئی پی ایس )نئے چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی شرکت کیلئے مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر کو خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا کہا، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کچھ وقت مانگ لیا۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت، فضل الرحمان کا اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔