Tuesday, October 22, 2024
ہومدنیااوورسیزاوورسیز پاکستانی سید فضیل رضا عطاری کو برطانوی والینٹیئر آف دا ائیر 2024 ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

اوورسیز پاکستانی سید فضیل رضا عطاری کو برطانوی والینٹیئر آف دا ائیر 2024 ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز )دعوت اسلامی کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ فیضان گلوبل ریلیف فانڈیشن یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری کو برطانوی والینٹیئر آف دا ایئیر 2024 ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ سید فضیل رضا عطاری کو انکی برطانیہ سمیت دنیا بھر میں نمایاں خدمات انجام دینے پر یوکے کے شہر پٹیر برا میں ایک ہوٹل میں پیش کیا گیا اس پروقار تقریب کو برطانوی آرگنائزیشن چیرٹی ٹوڈے کی جانب سے منعقد کیا گیا۔

سید فضیل رضا عطاری کو دعوت اسلامی یوکے کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ فیضان گلوبل ریلیف فانڈیشن کی رضاکارانہ خدمات پر پیش کیا گیا آپ نے سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف ممالک میں رضاکارانہ خدمات دیں. برطانیہ کی کمیونٹی میں چاقو سے ہونے والے جرائم، منشیات، نائٹریٹ آکسائیڈ، اسپیڈ ڈرائیونگ اور مختلف قسم کے مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات کیے اور ان کے روک تھام کے لیے کردار ادا کیا جبکہ کلائمیٹ چینج پراجیکٹس، ماحولیاتی تبدیلیوں کی آگاہی، اور ہزاروں نئے درختوں کا لگوانا بھی شامل ہے ۔

قدرتی آفات میں پاکستان میں سیلاب، ترکی سیریا زلزلہ، موروکو میں زلزلہ زدگان کی بحالی، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلیے اہم اقدامات اور انکی فوری ضروری امداد کا انتظام کیا، دیگر افریقی ممالک میں فلاحی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے اقدامات بھی شامل ہیں، کووڈ 19 کے دوران ضرورت مند خاندانوں کی امداد کے لیے فوڈ بینک کا قیام بھی فضیل رضا عطاری کی رضاکارانہ خدمات کے نتیجے میں ممکن ہوا سید فضیل رضا عطاری نے اب تک 5 لاکھ سے زائد افراد کی صاف پانی تک رسائی کو ممکن بنایا۔

آپ کی ان خدمات کے اعتراف میں برطانوی آرگنائزیشن چیرٹی ٹوڈے کی جانب سے یوکے والینٹیئر آف دی ایئر 2024 ایوارڈ آپکو پیش کیا گیا یہ ایوارڈ ایسے غیر معمولی رضا کاروں کی شاندار خدمات پر پیش کیا جاتا ہے جو انسانیت کی مدد اور کمیونٹی میں مثبت تبدیلی لانے کاکامکررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔