Monday, February 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی والے اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کے کھاتے میں نہ ڈالیں: عطا تارڑ

پی ٹی آئی والے اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کے کھاتے میں نہ ڈالیں: عطا تارڑ

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والیاپنی اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کیکھاتے میں نہ ڈالیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انتشارکا شکارہے، تحریک انصاف کیاندرچارگروپ ہیں جو لڑتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک تاریخی ڈاکیومنٹ ہے،عطا تارڑ آئینی ترمیم سے عوام کوفائدہ ہوگا،پی ٹی آئی کا ایک گروہ پارلیمنٹ کے اندراوردوسرا باہرہے، پی ٹی آئی والوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پرمذاکرات کیے، لیکن انہوں نے کوئی تجویز پیش نہ کی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ26ویں آئینی ترمیم کیلیے اتفاق رائیکی پوری کوشش کی گئی، پی ٹی آئی والے ا پنی اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کیکھاتے میں نہ ڈالیں، انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کینام خود دیئے پھرخود ہی شریک نہیں ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔