Tuesday, October 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزمحکمہ موسمیات کا پاکستان میں سموگ بڑھنے کاخدشہ

محکمہ موسمیات کا پاکستان میں سموگ بڑھنے کاخدشہ

تحریر امبرین علی

گرمی سے چھٹی ملی تو سب نے سوچا اب سکون ہو گا اور اس مڈ سیزن کو بھرپور طریقے سے انجوائے کریں گے ۔پھر سننے کا ملا کہ سموگ سیزن شروع ہو چکا ہے ۔اب یہ کونسا نیا سیزن ہے،؟یہی سوچ رہے ہوں گے؟اور خاص طور پر پاکستان کا شہر لاہور سموگ کی زد میں آ چکا ہے ادھر موسم بدلتا نہیں اور وہاں پورا شہر سموگ کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔اسکی بہت بڑی وجہ آلودگی کا بڑھنا ہے۔

سب سے پہلے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ سموگ آخر ہے کیا ؟زہریلے دھوئیں گردوغبار اور آلودہ پانی کی آمیزش سے فضا ءمیں تحلیل ہونے والی آلودگی کو سموگ کہا جاتا ہے ۔سموگ کی عام طور پر دو اقسام ہوتی ہیں، جس میں سلفورس سموگ اور فوٹوکیمیکل سموگ شامل ہیں۔سلفورس سموگ کو لندن سموگ اور فوٹو کیمیکل کو لاس اینجلس سموگ کہتے ہیں دنیا میں پہلی بار سموگ کا لفظ 1950 کی دہائی میں استعمال کیا گیا جب یورپ اور امریکہ کو پہلی بارصنعتی انقلاب کی وجہ سے فضائی آلودگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان میں سموگ اکتوبر سے جنوری تک کسی بھی وقت وارد ہو سکتی ہے اور اس کی شدت 10 سے 25 دن تک طویل ہو سکتی ہے۔اور فوری ریلیف صرف بارش سے ہی ممکن ہے۔

ان دنوں جیسے جیسے موسم سرما کا آغاز ہو رہا ہے ویسے ویسے سموگ بھی زور پکڑتی جارہی ہے اکثر لوگ دھند اور سموگ کو مکس کر دیتے ہیں مگر دونوں ایکدوسرے سے الگ ہیں دھند واقعے ہی سردی کے باعث ہوتی ہے جسکا فی الحال کوئی امکان نہیں البتہ بڑھتی سموگ نے پنجاب میں خاص طور پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں اکتوبر میں چونکہ بارشیں نہیں ہوئیں اسلیے بھی دن بدن اسمیں اضافہ ہو رہا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس اسموگ میں واضح اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیکٹریوں کی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں بھی اسموگ بڑھنے کا باعث بن سکتے ہیں۔عمومی طور پر اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے تاہم اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسموگ میں واضح اضافےکا خدشہ ہے۔لاہور،گوجرانوالہ ،شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسموگ میں اضافہ شہریوں کی صحت اور ماحول کو بھی آلودہ کرسکتا ہے، اسموگ کے دوران حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی زیادہ ہے۔اسکے علاوہ اسموگ سے متاثرہ شہروں میں دمہ کا مرض بڑھ سکتا ہے، بچے بزرگ اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔