Tuesday, October 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزتیسرا ٹیسٹ: پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان

تیسرا ٹیسٹ: پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان

راولپنڈی(سب نیوز ) پاکستان کی جانب سے تیسریٹیسٹ کے لیے ایک تبدیلی کر نے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولرکو شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے جس کے تحت محمد علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمدعلی کو شامل کرکے ریورس سوئنگ سے مدد لینے کی کوشش کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق کوچز کی زیر نگرانی محمد علی دو روز سے مکمل رن اپ کے ساتھ نیٹس میں بولنگ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔