Tuesday, October 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزنیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم،آٹھ بجے دوبارہ طلب

نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم،آٹھ بجے دوبارہ طلب

اسلام آباد(سب نیوز ) 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم ہوگیا۔12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا۔سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم ان کے 3 ارکان علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں لگائی گئیں۔

اجلاس میں راجہ پرویزاشرف، فاروق ایچ نائیک،سید نوید قمر،کامران مرتضی، رعناانصار، احسن اقبال، شائشتہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ آصف موجود شریک ہوئے۔کمیٹی میں چیف جسٹس کی تقرری کے لیے سیکرٹری قانون کے بھیجے گئے 3 ججز کے نام پیش کردیے گئے۔کمیٹی کا اجلاس آج ہی دوبارہ 8بجے طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے ہیں۔ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

کمیٹی نئے چیف جسٹس کے لیے ایک کا نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بھیجے گی۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔