اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے دوسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایس ای 100 انڈیکس 643 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بُلند سطح 86 ہزار 999 پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 695 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 86753 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کے نتیجے میں انڈیکس میں 749 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس مزید بڑھ کر 86807 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
