Tuesday, October 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزدہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اسلام آباد:(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور تھانہ سنگجہانی میں دہشت گردی کی دفعات پر درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔ اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ اعظم سواتی کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔