Tuesday, October 22, 2024
ہومکامرسبرکس تعاون کی طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی، چین

برکس تعاون کی طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی، چین

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں برکس سربراہ اجلاس کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ برکس سربراہ اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ موجودہ بین الاقوامی صورتحال، برکس عملی تعاون، برکس میکانزم کی ترقی اور مشترکہ  دلچسپی کے اہم امور پر مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

چین برکس تعاون کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے ، گلوبل ساؤتھ کے اتحاد  کے نئے دور کا آغاز کرنے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔