Tuesday, October 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کا کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آئی پی ایس) پاکستان نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کر لی۔ صدر عالمی بینک سے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف سے حتمی بات چیت کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالر تک فنانسنگ ہو سکتی ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پہلی درخواست کو آئی ایم ایف نے فوری نہیں مانا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کیساتھ قرض پروگرام کے بعد اہداف پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔ 26 اکتوبر تک وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور سٹیٹ بینک حکام کیساتھ سالانہ اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتے کے اختتام تک واپس آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔