Sunday, March 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزاڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی دوسری مرتبہ عائد

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی دوسری مرتبہ عائد

راولپنڈی: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تا حکم ثانی رہے گی۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی۔

پنجاب حکومت نے 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔ اکتوبر 18 کو جیل ملاقاتوں پرپابندی میں 2 روز کی توسیع کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔